حیدرآباد۔12 ستمبر (اعتماد نیوز) دہلی یونیورسٹی میں آج طلباء کے مختلف
تنظیموں کی انتخابات میں بی جے پی کی طلباء تنظیم شاخ اے بی وی پی نے
کامیابی حاصل کی ہے۔ اس مرتبہ بی جے پی کے طلبا تنظیم اے بی وی پی اور
کانگریس کی طلباء
تنظیم این ایس یو آئی کے درمیان زبردست مقابلہ رہا ۔ اسی
دوران عام آدمی پارٹی کی طلباء تنظیم ایس وائی ایس ایس نے بھی حصہ
لیا۔طلباء تنظیم کے صدر کی حیثیت سے ستییندر آواس کا انتخاب عمل میں آیا۔
انتخابات میں میں کل 1,35,298 طلباء نے حصہ لیا۔